امیٹھی،28؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اتر پردیش میں کانگریس کے ذریعہ کئے جانے والے ’گائے بچائو، کسان بچائو‘یاترا نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے یوپی میں کسانوں کے مسئلے اور گائے کی موت کے معاملے پر کانگریس کا گھیرا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ریاست کے کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے اور وہ لوگ جن کے کارکنان نے کیرالہ میں گائے کو مار ڈالا ہے اور بعد میں اشتہار جاری کرتے ہیں، عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر اسمرتی یرانی اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ہفتے کو امیٹھی پہنچنے والی سمریتی ایرانی نے کانگریس کو متنبہ کیا تھا کہ اگر آپ اسی طرح اسے ہراساں کرتے رہیں تو 2024 میں رائے بریلی میں بھی کمل کھل جائے گا۔